ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا اور پی آئی ٹی بی کو ایک ہفتے میں تمام تعلیمی بورڈ کے لئے موبائل ایپ فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ کرکے ای سروسز / موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔ تمام تعلیمی بورڈ ایک ہی موبائل ایپ سے منسلک ہونگے، طلبہ بورڈ کا نام لکھ کر مطلوبہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور بٹن دبا کر بی آئی ایس ای موبائل ایپ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے خود موبائل ایپ پر ایپلیکیشن ٹریکنگ کرکے جائزہ لیا اور ای پیمنٹ، ڈگری اور رزلٹ کارڈ کی تصدیق، این او سی اور مائی گریشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ای ایپ کے ذریعے ڈگری کے ڈپلی کیٹ اور ٹرپلی کیٹ کے اجراء کا طریقہ کار بھی دیکھا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بی آئی ایس ای ای ایپ سے حکومتی اداروں کے لئے ڈگری کی تصدیق کے عمل کو سراہا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے موبائل ایپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15دن پہلے بورڈ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور بچوں کو پریشان دیکھ کر تشویش ہوئی۔ اسی رات صوبائی وزیر اور سیکرٹری سے میٹنگ کرکے بچوں کی پریشانی کے تدارک کا فیصلہ کیا۔ مینول سسٹم کی وجہ سے بورڈ سروسز کے لئے انتظار کرنا پڑتا تھا اب بورڈ سروسزآن لائن کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ سروسز کے لئے ایپ فنکشنل کی،افسوس ہے کہ یہ پانچ سے چھ سال پہلا ہوجانا چاہیے تھا۔ چند روز میں تمام تعلیمی بورڈز کی خدمات آن لائن کر دی جائیں گی۔ ڈگری کی تصدیق، این او سی، مائی گریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات آن لائن اپلائی کرکے کورئیر سے منگوائی جا سکتی ہیں۔ طلبہ گھر بیٹھے آن لائن فیس بھی پے کر سکتے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن دو بہت بڑے ڈیپارٹمنٹ ہیں یہاں ریفارمز کی زیادہ ضروت ہے۔ ہر شعبہ میں کام کیا لیکن جتنا کام کرنا چاہ رہے تھے وقت کی کمی کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے لئے اتنا نہیں کرپائے۔ تعلیم کے لئے اپنا کام نہیں کرسکے جتنی پنجاب میں ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی نہ کوئی ضرور آئے جو شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرے گا۔ تعلیم اور صحت کی اچھی سہولتیں فراہم کی جائیں تو لوگوں کا اور کیا چاہیے۔ معیار ایسا ہو کہ لوگ آنکھیں بند کرکے سرکاری سکول میں چلے جائیں میں بھی اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں پڑھا سکوں۔

چند سکول بہتر کرنے کی کوشش کی مگر ہزاروں میں یہ تعداد بہت کم ہے۔ بی آئی ایس ای موبائل ایپ کے اجراء کے لئے پوری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا۔ پی آئی ٹی بی بہت محنت کررہا ہے ہمیں پی آئی ٹی بی پر فخر ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی آئی ٹی بی سیف سٹی اور ہسپتالوں کی ایچ آئی ایم ایس پر کام کررہا ہے۔پی آئی ٹی بی محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے 14,14گھنٹے بھی کام کررہا ہے۔ پی آئی ٹی بی جلد انٹرنیشنل پراجیکٹس پر بھی کام کرے گا۔ رات اڑھائی بجے سیف سٹی سے سافٹ ویئر مسئلہ آرہا تھا صبح صبح ہی پی آئی ٹی بی نے مسئلہ حل کر دیا ہے۔ 42 لاکھ طلبہ میٹرک کا امتحان دیا، طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تعلیمی بورڈ کی آن لائن سروسز ہونی چاہیے۔

طالب علم آن لائن سسٹم سے گھر بیٹھ کر اپنا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ ایکسائز کا ای پے لنک ڈاؤن ہو لیکن فوراً ہی اپ ڈیڈ کر دیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔ جانے سے پہلے منصوبوں میں کی گئی بچت کے اعداد شماور میڈیا سے شیئر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لائسنس اب نئی فیس پر بننا چاہیے، موجود فیس پر کارڈ کی لاگت بھی پوری نہیں ہوتی۔ لائسنس فیس کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کا جائزہ لیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ چینی ماہرین سموگ کے اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں دو چار روز کی بات نہیں یہ لمبا کام ہے۔ سموگ کے لئے تمام فیصلے مشاورت سے اور محکمے ماحولیات کی سفارش کے مطابق کیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں میں گارڈز کے پیسے لینے کی جہاں بھی شکایت ملی سخت ایکشن لیا۔

مجھے توقع ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے۔ وائس چانسلر، پرنسپل، بورڈ چیئرمین کی عدم تعیناتیوں کے ہم ذمہ دار نہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹریز، ہائر ایجوکیشن، اطلاعات، چیئرمین پی آئی ٹی بی،کمشنر لاہور، چیئرمین بی آئی ایس ای لاہور، سیکرٹری بی آئی ایس ای لاہور، سی سی پی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close