ایف ایف کا ساہیوال میں فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے اپنے نان پرافٹ آرگنائزیشن، FACE، ساہیوال چیپٹر کا ڈسٹرکٹ ساہیوال میں افتتاح کیا- اسکا مقصد کسان بھائیوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی، کاشتکاری کے بہترین طریقوں اور اس سے متعلقہ معیاری معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ملکی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
جنرل منیجر مارکیٹنگ، جناب اطہر جاوید صاحب نے ایف سیف سی کے ملک بھر میں FACE پروگرام کو بڑھانے کے عزم کی توثیق کرتے ہوئے، زرعی برادری کیلئے اہم قدم کے طور پر نئے قائم کردہ سینٹر افتتاح کیا-

نئے سینٹر میں مقامی کسانوں کی مدد کیلئے 10 عدد زرعی ڈرونز ہوائی سپرے کیلئے شامل ہیں-
ایف ایف سی کے رحیم یار خان میں واقع پہلے سے قائم شدہ FACE پروگرام سے اب تک 14000 سے زائد کسان اور مقامی لوگ مستفید ہو چکے ہیں –
افتتاحی تقریب میں FACE کی انتظامیہ، FFC، پارٹنر تنظیموں اور مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی تاکہ آپریشنز کا باقاعدہ آغاز ہو سکے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں