نمونیہ انسانی جانیں نگلنے لگا، پنجاب میں درجنوں افراد جاں بحق

لاہور (پی این آئی) کورونا کے بعد نمونیہ انسانی جانیں نگلنے لگا، پنجاب میں 63 افراد موت کی اندھی کھائی میں جا اترے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لاہور میں 23 افراد موذی مرض کا شکار ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد نمونیہ کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 7 روز کے دوران صوبے بھر میں 63 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ لاہور میں مزید 97 افراد نمونیہ کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کئے گئے جبکہ پنجاب بھر میں 611 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close