پی ٹی آئی کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر پرویز خٹک کا ردِعمل آگیا

پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔

نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف میں 2010 اور 2011کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا، پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کرسکتی تو ان سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی حیثیت آزاد امیدواروں کی ہے، آزاد امیدوار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نئی پارٹی ہے، پورے صوبے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پورے صوبے میں تقریباً 70 حلقوں سے امیدوار وں کو کھڑا کر رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close