پاکستان اور افغانستان کے درمیان کون دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے؟فضل الرحمان نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ ممالک دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

دورہ افغانستان کے دوران افغان سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا دونوں ممالک ٹی ٹی پی کے معاملے پر بڑے سنجیدہ ہیں، دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ ممالک دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اب پرانی ناراضگیاں ختم کرکے آگے بڑھنا ہے۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان حال ہی میں افغانستان کا دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس آئے ہیں، اس دورے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے معاملے پر گفتگو کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں