اداکارہ انکیتا نے ہاتھ جوڑ کر سسرال والوں سے معافی مانگ لی، وجہ کیا ہوئی؟

ممبئی(پی این آئی)ر اداکارہ انکیتا نے ہاتھ جوڑ کر سسرال والوں سے معافی مانگ لی، وجہ کیا ہوئی؟بگ باس 17 کا فیملی ویک معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے لیے بالکل اچھا نہیں گزرا۔ مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس میں ان دنوں فیملی ویک چل رہا ہے جس میں امیدواروں کے والدین اور بھائی بہن شو کا حصہ بن رہے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ کچھ وقت گزار رہے ہیں۔اسی طرح امیدوار وکی جین کی والدہ رنجنا جین گھر میں داخل ہوئیں تو انہوں نے انکیتا سے اپنے بیٹے کو مارنے کے حوالے سے بات کی، وکی کی ماں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے اس واقعے کے بعد انکیتا کی ماں کو اس رویے سے متعلق فون کیا۔

اس انکشاف کے بعد انکیتا صدمے کی سی کیفیت میں چلی گئیں، بعدازاں اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر وکی کے والدین سے معافی مانگی۔ انکیتا لوکھنڈے نے اپنے شوہر کو یہ بھی کہا کہ اگر وہ اس رشتے سے بریک لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں جس پر وکی نے انکار کردیا۔ اداکارہ نے کہا ‘میں نے بہت محنت سے رشتے بنائے اور سب کو پیار کیا، پاپا (سُسر) میرے بارے میں ایسا سوچتے ہیں، گھر والے جو میرے لیے محسوس کررہے ہیں مجھے وہ بالکل اچھا نہیں لگ رہا’۔ انکیتا نے اپنی ساس کے لیے کہا کہ ‘مما آپ میرے ساتھ اتنا رہی نہیں اسی لیے آپ کو نہیں معلوم کہ میں اور وکی کیسے رہتے ہیں، ہماری مستی چلتی رہتی ہے اور میں نے غصے میں نہیں مارا تھا وکی کو’۔ انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ‘پاپا، آپ کو اور گھر والوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سوری کہتی ہوں’۔

جواب میں وکی جین نے اہلیہ کو پرسکون کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ‘آخر میں یہ اہم ہے کہ میں اور تم کیا سوچ رہے ہیں، لوگوں کا کیا ہے’۔ واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے نے دسمبر 2021 میں بزنس مین وکی جین سے شادی کی تھی، دونوں اس سال اکتوبر میں بگ باس 17 کے گھر میں ایک ساتھ داخل ہوئے۔ گھر میں اکثر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا دکھائی دیا، پچھلی اقساط میں سے ایک میں دونوں میں وکی کی اداکارہ منارہ چوپڑا سے بڑھتی دوستی پر گرما گرم بحث ہوئی۔ انکیتا نے اعتراف کیا کہ وہ ان کے تعلقات کو پسند نہیں کرتی ہیں جس سے ان کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close