سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اوٹاوا (پی این آئی) کینیڈا کے صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

 

ایڈمنٹن صوبے البرٹا کا شہر ہے جہاں شدید سردی کے سبب درجہ حرارت منفی 42 ڈگری تک گر گیا جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرات انتہائی گراوٹ کے سبب 10 ہزار گاڑیوں کی جانب سے صرف 3 روز میں مدد کیلئے کالز موصول ہوئیں۔ البرٹا کے اس علاقے میں شدید سردی اور برف باری کے سبب سینکڑوں پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں