پی ٹی آئی رہنما کا نامعلوم شخص نے پارٹی ٹکٹ چھین لیا، فرار ہوگیا

راولپنڈی (پی این آئی) نامعلوم شخص سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کا پارٹی ٹکٹ چھین کر فرار ہوگیا۔

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں این اے 55 کے آر او احد ڈوگر کے اسٹاف سے فائل چھین کر مشکوک شخص فرار ہوا۔وکیل احمد راجہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے مکمل فائل آر او احد ڈوگر کے اسٹاف ممبر وحید کو جمع کروائی ۔ آر او این اے 55 احد ڈوگر کے آفس میں وحید نامی اسٹاف ممبر موجود تھا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں نامعلوم شخص پارٹی ٹکٹ لے کر فرار ہوا ۔۔ مبینہ مشکوک شخص کو روک لیا گیا تھا مگر کچھ دیگر نامعلوم افراد اسکو چھڑا لے گئے ۔ مشکوک شخص کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close