سپریم کورٹ سے ایک اور بڑا استعفیٰ آنے کا امکان، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) جسٹس (ر) مظاہر علی نقوی اور جسٹس (ر) اعجاز الاحسن کے استعفوں کے بعد تیسرے جج کے استعفے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

کچھ صحافی دعویٰ کر رہے ہیں کہ جسٹس (ر) مظاہر علی نقوی اور جسٹس (ر) اعجاز الاحسن کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے ان سابق جج حضرات کے ہم خیال سمجھے جانیوالے جج جسٹس منیب اختر کا استعفیٰ بھی آ سکتا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جسٹس منیب اختر سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے بھی قریب رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close