لال حویلی میں شیخ رشید کی چیخیں

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کی قیادت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مقابلے میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں جو رات کی تاریکی میں لندن اور امریکہ سے آئے۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کی طرف سے اپنے اور اپنے بھتیجے شیخ راشد کے مقابلے میں امیدوار کھڑے کرنے کے فیصلے کے بعد عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لال حویلی میں بیٹھے شیخ رشید کی چیخیں نکل گئی ہیں۔۔۔۔سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پہلی بار چھ، سات ماہ ایسی مشکلات سے گزرا جن کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔۔۔۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 40 دن کا چلہ کاٹا، اور غاروں میں رہا۔ تا کہ میں ایک شخص (عمران خان) اور اس کی فیملی اور بیگم (بشریٰ بی بی) کے خلاف بیان جاری کروں، 164 کا بیان دوں۔۔۔۔۔
انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے جو شخص 17 مرتبہ وزیر رہا، اس کو بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا اور اس کے مقابلے میں ایسے امیدوار اتارے جو رات کی تاریکی میں لندن اور امریکا سے آئے۔۔۔۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ایسا کیا میں ان کا کیس اللہ کے سپرد کرتا ہوں لیکن میں دوستی نبھاؤں گا کیونکہ میں اصولی آدمی ہوں۔۔۔۔ شیخ رشید نے عوام سے اپیل کی وہ 8 فروری کے انتخابات میں ان کی جماعت کو ووٹ دیں اور قلم دوات پر مہر لگائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close