این اے 32 پشاور کا ٹکٹ شیر افضل مروت کو نہیں بلکہ کس کو دیا گیا ؟ اہم خبر

پشاور(پی این آئی)این اے 32 پشاور کا ٹکٹ شیر افضل مروت کو نہیں بلکہ کس کو دیا گیا؟نام جاری۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 32 پشاور کا ٹکٹ شیر افضل مروت کو نہیں دیا گیا، اس حلقے سے آصف خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند تھے جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت شیر افضل کی پشاور سے الیکشن لڑنے پر رضا مند نہیں تھی۔

اس حوالے سے شیر افضل مروت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے آبائی حلقہ این اے 41 لکی مروت کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے انتخابی معرکے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ پر اور لکی مروت کے لوگوں پر اعتماد کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close