تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی میں ضم کر دیا گیا

ملتان (پی این آئی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملتان کے دوران “پاکستان تحریک انصاف حقیقی” کے وائد راؤ یاسر اور ان کے ساتھیوں نے اپنی پارٹی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف حقیقی راؤ یاسر نے اپنےساتھیوں کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پارٹی کو رسمی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملتان میں تحریک انصاف حقیقی کے پیپلز پارٹی میں انضمام کو چئیرمین بلاول بھٹو کی ایک اور کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ راؤ یاسر اور ان کے ساتھیوں کی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

دوسری جانبرانا طاہر شبیر نےسینئر وائس چیئرمین پی پی پی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رانا طاہر شبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی اور امیدوار ایم پی اے میاں کامران عبداللّٰہ مڑل بھی ان کےہمراہ موجود تھے۔ اب رانا طاہر شبیر حلقہ PP222 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے :پیپلز پارٹی نے رانا طاہر شبیر کو پی پی 222 سے ٹکٹ بھی جاری کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close