پنجاب میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پیپلزپارٹی نے ایک اور بڑی وکٹ گرادی

ملتان (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈ ول عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سینیٹررانا محمود الحسن نےساتھیوں رانا اقبال سراج اور رانا طاہر شبیرکےہمراہ پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دورا ن سینیٹررانا محمود الحسن نےپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے ساتھیوں رانا اقبال سراج اور رانا طاہر شبیر کے ہمراہ پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close