کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ ن لیگی رہنماؤں کے درمیان کا تنازع بالآخر حل ہو گیا

لاہور(پی این آئی)کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ ن لیگی رہنماؤں کے درمیان کا تنازع بالآخر حل ہو گیا۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا تنازع بالآخر حل ہو گیا۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دونوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی تھی تاکہ دونوں کے درمیان ٹکٹوں کے تنازع کو حل کیا جا سکے اور نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کے گلے شکوے بھی ختم کر دیے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل ہو گیا ہے،

شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز صادق ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔سمیرا ملک نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 خوشاب سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close