کوروناوائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا، کیسز میں ریکارڈ توڑ اضافہ

میڈرڈ (پی این آئی) کورونا ایک مرتبہ پھر پھیلنے لگا، دنیا کے بیشتر ممالک میں کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا، سپین میں دوبارہ کورونا پابندیاں لگا دی گئیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہسپانوی حکومت نے کورونا پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ہسپتالوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔ہسپانوی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے طبی مراکز میں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close