لاہور( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
پی پی 146 پی ٹی آئی کے امیدوار صدام اطہر نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔صدام اطہر آج آئی پی پی کے دفتر پہنچے جہاں مرکزی رہنما شعیب صدیقی نے انہیں پارٹی مفلر بھی پہنایا جس کے بعد این اے 117 ،پی پی 145 کے بعد پی پی 146 سے بھی آئی پی پی کو کامیابی مل گئی۔صدام اطہر کا کہنا ہے عبدالعلیم خان تعمیری سوچ رکھنے والے انسانیت دوست شخصیت ہیں، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔گذشتہ روز لاہور سے ایک اور امیدوار نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔لاہور کے حلقہ پی پی 145سے امیدوار میاں جنید ذوالفقار نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جنید ذوالفقار نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی حلقہ این اے 117 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی پی 145این اے 117کی صوبائی اسمبلی کی نشست ہے۔ میاں جنید ذوالفقار کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان سیاست نہیں بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے میاں جنید ذوالفقار کی پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ الیکشن میں لوگوں کی خدمت کا عزم لے کر عوام کے پاس جائیں گے، کم ترقی یافتہ علاقوں کا بھی جدید سہولیات پر برابر کا حق ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر ہر شہری کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات دیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 15 جنوری سے انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں