کراچی میں فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی (پی این آئی) ماڈل کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے تینوں افراد بیکری میں کام کرتے تھے، وہ دکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار چاروں حملہ آور فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 6 خول ملے ہیں۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔۔۔۔۔

کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سیف الرحمٰن اور شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close