جنرل باجوہ نے رجیم چینج کیخلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے کیا پیشکش کی؟ عمران خان کا بڑا دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان نے دعوٰی کیا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے رجیم چینج کیخلاف احتجاج ختم کرنے پر 2 تہائی اکثریت کی پیش کش کی، اگست 2022 میں حکومت کی تبدیلی کیخلاف احتجاج سے پیچھے ہٹنے پر 2 تہائی اکثریت والی حکومت کی پیش کش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے قوم کے نام پیغام بھیجا ہے۔بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بھائی عمران خان نے پیغام دیا کہ قمر جاوید باجوہ نے انہیں رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی۔ قمر جاوید باجوہ نے اگست 2022 میں یہ پیش کش کی تھی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کہ ہمارے ماں باپ ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے ہم آزاد ہیں اور میں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں۔

جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز وشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں کہا گیا ہے کہ میں نے اپنے آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی اور اربوں کا فائدہ حاصل کیا، بطور وزیراعظم میں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے آفس بوائے کا استعمال کروں، کیا ایسا ممکن ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف چپڑاسی سمیت دو افراد کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے، کیا یہ معاشرہ امر باالمعروف پر چل رہا ہے؟ جبکہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close