گزشتہ سال میں کتنے پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے؟ تفصیل جانیے

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت اور نوکریوں سے پریشان 8 لاکھ 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد 2023 میں ملک چھوڑ کر روزی کی تلاش میں بیرون ملک چلی گئی جو کہ 2015 کے بعد سب سے زیاد ہ ہے ۔

بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کے سامنے آ نے والے ڈیٹا کے مطابق 8 لاکھ 62 ہزار 625 پاکستانیوں نے سال 2023 میں بیرون ملک نوکریوں کیلئے خود کو رجسٹر کروایا جبکہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ 2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015 میں یہ تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 571 تھی ۔

ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3 لاکھ 85 ہزار 892 لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے ،ان کے علاوہ ملک چھوڑنے والوں میں ایک لاکھ 96 ہزار 575ڈرائیورز، 8 ہزار 741 انجینئرز، 7 ہزار 390 اکاونٹنٹس ، 3 ہزار 486 ڈاکٹرز اور 1533 ٹیچرز شامل ہیں ۔

بیورو کے سامنے آنے والے ڈیٹا کے مطابق جن لوگوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ان میں 22 ہزار 760 افراد بہت پڑھے لکھے تھے جبکہ 45 ہزار 687 افراد وہ تھے جو کہ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔ان کے علاوہ 3 لاکھ 14 ہزار 932 افراد بھی سکلڈ کیٹیگری میں ہی بیرون ملک منتقل ہوئے ، 86 ہزار 593 افراد سیمی سکلڈ جبکہ 3 لاکھ 95 ہزار 653 افراد وہ تھے جنہیں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں تھی ۔

2023 میں4 لاکھ 26 ہزار 951 افراد سعودی عرب ، 2 لاکھ 29 ہزار 894 افراد متحدہ عرب امارات ، 55 ہزار 112 افراد قطر، 60 ہزار 46 افراد عمان، 20 ہزار 905 افراد ملیشیاء، 13 ہزار 345 افراد بحرین، 2914 افراد یونان، 4 ہزار 947 افراد رومینیا اور 4307 افراد عراق منتقل ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close