اپنا حلقہ اور پولنگ اسٹیشن معلوم کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (پی این آئی) ایک ووٹر کیلئے میں کس کو ووٹ دوں؟ یہ فیصلہ کرنے سے قبل یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ میرا ووٹ کس حلقے میں رجسٹرڈ ہے۔

الیکشن سے قبل ووٹرز کی آسانی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے آگہی فراہم کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ووٹرز کی تمام حلقہ جات ( قومی اور صوبائی اسمبلی) کی تمام معلومات 8300 پر فراہم کردی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اب ووٹرز اپنے حلقہ جات سے متعلق معلومات مثلاً( شماریاتی بلاک کوڈ، انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر، گھرانہ نمبر، صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع نام ،صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع نام ، انتخابی علاقے کا نام ، متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا ٹیلی فون نمبر ،ہیلپ لائن نمبر، ای سی پی ویب سائٹ ) 8300 پر میسج کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں