بیروزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا شاندار اقدام سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے 10 ہزار افراد کو ٹوور گائیڈ کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سیاحت پنجاب راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے پنجاب میں چار سو سے زائد سیاحتی مقامات ہیں اس لیے یہاں آنے والے سیاحوں کا تجربہ یادگار بنانے کیلئے پروفیشنل ٹوور گائیڈ کا ہونا ضروری ہے۔ تربیت یافتہ ٹوور گائیڈ ہی ان تاریخی مقامات کے بارے میں بہتر انداز میں بتا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار انتہائی معمولی فیس کے ساتھ ٹوور گائیڈ کورس ایتھم سے آن لائن کیا جا سکے گا۔ 10 ہزار افراد کو چار ہفتوں کا ٹوور گائیڈ کورس کرایا جائے گا۔ پہلے بیج میں آنے والے افراد کے لیے رجسٹریشن فری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 70 فیصد کورس آن لائن اور 30 فیصد ایتھم لاہور کے مرکز میں کرایا جائے گا۔ کورس مکمل کرنے والے امیدوار محکمہ سیاحت کے ادارے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کی جانب سے لائسنس کے اہل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں