سکولوں میں مزید چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ ہوگیا، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں سکولز کل 10 جنوری کو ہی کھلیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب میں سردیوں کے چھٹیوں کے اختتام اور سکولوں کے اوقات کار سے متعلق محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق 22 جنوری تک سکولوں کا ٹائم صبح ساڑھے 9 بجے سے اڑھائی بجے تک ہو گا، لڑکیوں کے سکولوں کا ٹائم بھی یہی رہے گا اور 23 جنوری سے سکولوں کے اوقات معمول کے مطابق ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ صوبے کے تمام سکولز 10 جنوری کو ہی کھلیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیش کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سکولوں میں چھٹی کا ٹائم نہیں بتایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close