عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کیوں کر دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا،وہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کرتے رہ گئے، شیرافضل مروت کی عمران خان سے ملاقات طے تھی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور شعیب شاہین ہی ملاقات کرسکے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے بعد شیرافضل مروت کی پریس کانفرنس بھی شیڈول تھی لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ۔یادرہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی نے شیرافضل کو پارٹی بارے بیان دینے سے بھی منع کیا تھا۔ یادرہے کہ یہ دعویٰ خبررساں ایجنسی آن لائن نے کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close