ایک اور سیاسی رہنما پر فائرنگ، حملہ آور کون نکلے؟ تشویشناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی) ایک اور سیاسی رہنما پر فائرنگ ۔۔ راولپنڈی سے جے یو آئی کے امیدوار کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔

جے یو آئی امیدوار مولانا ریحان جمیل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔واردات کے بعد جے یو آئی رہنما کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا، ریحان جمیل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 سے جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close