اسلام آباد(پی این آئی)نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری سے متعلق ادارے کو دو حصوں میں تقیسم کرنے کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری پر غور کیا گیا، جبکہ فنانشل ایڈوائزر نے اجلاس کو پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر بریفنگ بھی دی۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کرنے کی منظوری دے دی، پی آئی اے لمیٹڈ کمپنی میں ایوی ایشن سمیت کور بزنس موجود رہیں گے، نان کور بزنس کے لیے ہولڈنگ کمپنی بنے گی۔نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے کور بزنس کی نجکاری کی جائے گی، اگلے مرحلے میں پی آئی اے کے نان کور بزنس کی نجکاری ہوگی۔پی آئی اے کی نجکاری کی تجاویز کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، نجکاری کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں