موٹروے پر شدید دھند۔۔ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں

لاہور (پی این آئی ) سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے۔ ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز ایم 1 کو پشاورٹول پلازہ سے برہان انٹرچینج تک، موٹرویز ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، اسلام آباد ٹول پلازہ سے بلکسر اور ہرن مینار سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

موٹرویز ایم 3 کو لاہور سے سمندری اور فیض پور سے درخانہ تک جبکہ موٹرویز ایم 4 کو شیر شاہ سے عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے اور لاہور سیالکوٹ موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق موٹرویز ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے اور موٹرویز ایم 5 پر بھی ملتان سے ظاہر پیر اور رحیم یار خان سے روہڑی تک ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹرویز ایم 14 کو ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلگت، استور، سری نگر میں منفی 5، ہنزہ، راولاکوٹ میں منفی3، اسلام آباد اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں