محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی میں اضافے اور بارشوں کے حوالے سےبڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت وادی کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار سے بارش اور برفباری کا نیا اسپیل داخل ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کے نئے اسپیل سے نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں