پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی ۔۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

لاہور میں میو برادری کے رہنما خلیل احمد اور محمد شاہد بھی مسلم لیگ نون چھوڑ پر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ہفتہ کے روز لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی کے سابق یوتھ ونگ پنجاب کے صدر راؤ خالد احمد خان کی ملاقات کروائی گئی۔ چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ پنجاب کے سابق صدر راؤ خالد احمد خان، میو برادری سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما خلیل احمد اور محمد شاہد پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close