ٹکٹ ایک امیدوار2 ، جیالے ناراض ،سڑکوں پر نکل آئے

کراچی(پی این آئی)ٹکٹ ایک امیدوار2 ، جیالے ناراض ،سڑکوں پر نکل آئے، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس ایک سو سات کا ٹکٹ نہ ملنے پر لیاری کے جیالے ناراض ہوگئے ، صوبائی اسمبلی کی نشست 107 پر خلیل ہوت کی جگہ یوسف بلوچ کو ٹکٹ دینے پربلاول ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا ۔جیالوں نے پارٹی قیادت سے ایک ہی مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس 107 سے ٹکٹ لیاری کے مقامی شخص کو دیا جائے۔دوسری جانب پی ایس 107 سے پیپلزپارٹی کے امیدواریوسف بلوچ نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔

اوردعویٰ ہے کیا کہ 8 فروری کو لیاری سے پی پی ہی جیتے گی ۔امیدوارپیپلزپارٹی یوسف بلوچ نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے جیالے بھی مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ۔جس کے باعث بلاول چورنگی سے سی ویو جانے والی سڑک بند ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close