الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد پاس ہونے کے بعد پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا

کراچی (پی این آئی) سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پاس ہونے کے بعد سٹاک ایکسچینج مندی کارجحان رہا اور مارکیٹ مثبت اعشارئیے سے منفی میں آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس میں 809 پوائنٹس تنزلی ہوگئی جبکہ مارکیٹ 63ہزار کی نچلی سطح پرآگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق تقریبا2بجے کے قریب 100انڈیکس 220 پوائنٹس کی تیزی پرتھا مگر جیسے ہی 2بجکر40منٹ پر سینیٹ میں الیکشن کے التواءکے حوالے سے قرارداد پاس ہونے کی خبر پھیلی انڈیکس فوری طورپر انڈیکس 809 پوائنٹس یا 1.25 فیصد گرگیاجبکہ گزشتہ روز انڈیکس 64ہزار 639پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 2جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔ واضح رہے کہ سال 2023 ءکے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

اسی طرح سال 2022 ءپاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے دباؤسے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھاجبکہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے اچھا سال ثابت ہواجس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں