پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا

پشاور(پی این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما انور زیب کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے انور زیب کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے انور زیب خان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج کی سماعت کا مختصر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ انور زیب اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو فوری رہا کیا جائے۔ وکیل نے بتایا کہ یکم جنوری کو عدالت نے درخواست گزار کو ضمانت دی۔

حکنمامے میں کہا گیا کہ وکیل نے بتایا کہ اسی دن درخواست گزار کو اپنےعلاقہ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کو انتخابات میں حصہ لینے سے محروم کیا جا رہا ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وقت دیا جائے وہ مکمل رپورٹ جمع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close