محکمہ موسمیات نے سموگ اور خشک سردی سے پریشان شہریوں کو بارشوں کی نوید سنا دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے سموگ سے ستائے شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں آئندہ ہفتے منگل کے روز سے ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سموگ کی شدت میں واضح کمی کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے،جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دُھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے، تاہم پسنی 03 اور گوادر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لیہہ منفی 11، سکردو منفی 10،کالام،گوپس ،گلگت، ستورمنفی 05، سری نگر منفی 04، راوالاکوٹ اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کی رات اسلام آباد اور گردونواح میں میں موسم سرد رہنے کے علاوہ شدید دُھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close