پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر 16اضلاع میں پنشن کا نظام آن لائن کردیا ہے، پہلے مرحلے میں سولہ ضلع میں محکمہ ایجوکیشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن آن لائن کی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق پنجاب کے جن اضلاع میں پنشن آن لائن کی گئی ہے ان میں نارووال ،اٹک، گوجرانوالہ ،حافظ آباد ،فیصل آباد، جھنگ، گجرات، راجن پور، رحیم یار خان ،بہاولپور، منڈی بہائوالدین، ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ کے نام شامل ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی ،چکوال ،چینوٹ، لودھراں، خانیوال، اوکاڑا، بھکر، جہلم، میاںوالی ، بہاولنگر، وہاڑی، پاک پتن ، ساہیوال اور قصور کے اضلاع میں آئندہ دو ماہ تک پنشن کا سسٹم آن لائن کردیا جائےگا۔

اسی طرح سیالکوٹ سمیت چار اضلاع میں تیسرے مرحلے میں پنشن سسٹم آن لائن کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 16 ضلع میں محکمہ ایجوکیشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن آن لائن کی گئی ہے، اب ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن سے متعلق معاملات کیلئے اے جی آفس نہیں جانا پڑے گا۔ آن لائن سسٹم کے تحت متعلقہ محکمہ ہی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے تین روز کے اندر جاری کرنے کا پابند ہوگا، آن لائن سسٹم کے تحت ملازمین پنشن ، گریجویٹی اور دیگر واجبات گھر بیٹھے ہی حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close