ویب ڈیسک (پی این آئی)واٹس ایپ نے گذشتہ برس کچھ نئے فیچرز متعارف کروائے تھے جس کے بعد اس معروف میسجنگ ایپلی کیشن پر کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔
واٹس ایپ نے 2023 میں میسج ایڈٹ کرنے، تصاویر اور ویڈیوز ایچ ڈی میں بھیجنے اور واٹس ایپ چینلز کی سہولیات متعارف کروائیں۔گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی واٹس ایپ پر صارفین کو کچھ نئے فیچرز دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔اس سلسلے میں فوربز نے ایسے تین فیچرز بتائے ہیں جنہیں صارفین 2024 میں واٹس ایپ پر استعمال کر پائیں گے۔میٹا اپنی ایک ایپ کے ذریعے دوسری ایپ پر مواد شیئر کرنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔اسی سلسلے میں واٹس ایپ کے ذریعے 2024 میں صارفین اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کر پائیں گے۔صارفین جیسے ہی واٹس ایپ پر اپنا سٹیٹس لگائیں گے اس کے بعد وہ شارٹ کٹ کے ذریعے انسٹاگرام سٹوری پر بھی اس سٹیٹس کو لگا سکیں گے۔یہ فیچر ابھی بِیٹا ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے جسے جلد لانچ کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ واٹس ایپ صارفین سکرین شیئرنگ کے آپشن کے ذریعے ویڈیو کال کے دوران میوزک آڈیو بھی شیئر کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں