سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

کراچی (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے اور فیصلے میں سابق سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے کاغذات مسترد کرکے انہیں نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے مئوقف کے مطابق فہمیدہ مرزا کی کمپنی نادہندہ ہے، فہمیدہ مرزا ذاتی طور پر نادہندہ نہیں۔

جس کے باعث فہمیدہ مرزا پر آئین کے آرٹیکل 63ون این کا اطلاق ہوتا ہے، اور انہیں الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ یاد رہے فہمیدہ مرزا کا 2 ملین روپے کا نادہندہ ہونے کا اعتراض سعدیہ جاوید نے داخل کیا تھا،جس پر الیکشن کمیشن نے مخصوص نشست کیلئے کاغذات کو مسترد کیا اور نااہل کردیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی کا کہنا ہیکہ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اورپولنگ افسران کی ٹریننگ شیڈول کے مطابق 3 جنوری کو ہو گی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ قومی اسمبلی کی نشست لسبیلہ کم حب آواران این اے 257 کی نشست پر کاغذات نامزدگی کی جانچ ہڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر کے دفتر سیانتخابی امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قراردیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں