بلے کا نشان دینے کی آفر کون کررہا تھا؟ پرویز خٹک نے سب بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ میری ایک زبان ہے کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرونگا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ میں کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہا، ہمیں کوئی خدشہ نہیں جسے خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جیتنے کے بعد منشور کا خیال نہیں رکھا، پشاور: کوشش ہوگی کہ ہر حلقے سے امیدوار سامنے لائیں، ایک حلقے میں الگ بات کریں اور دوسرے میں الگ یہ دھوکہ ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ میری ایک زبان ہے کسی پارٹی سے سیاسی اتحاد نہیں کرونگا، سیاسی اتحاد کے حق میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں جو ترقی دیکھ رہے ہیں وہ میری مرہونِ منت ہے۔بلے کے نشان کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی پی کا کہنا تھاکہ وکیل نے مشورہ دیا کہ بلے کے نشان کے لیے درخواست دیں میں نے منع کردیا، ہمارا نشان پگڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں