جعلی رسید کیسز:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سےر یلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی آج رخصت کے باعث ڈیوٹی جج احمد ارشد نے کی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد کی عدالت میں ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

دوران سماعت بشری بی بی وکیل خالد یوسف چوہدری، عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئی تھیں جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔
ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث سماعت 16 جنوری تک ملتوی کی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک کی توسیع بھی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں