جے یو آئی نے تحریک انصاف کی تگڑی وکٹ گرا دی، الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا

پشاور (پی این آئی) ڈیرہ اسماعیل سے سابق ایم پی اے آغاز گنڈاپور نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

شمولیتی پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔اس موقع پر سابق ایم پی اے آغاز گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان کے خاندان سے دادا سردار عنایت اللہ گنڈاپور کے دور سے تعلق ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں مولانا نے میرے والد سردار اکرام خان گنڈہ پور کا ساتھ دیا ، سیٹ جیت کر جمعیت علمائے اسلام کو تحفے میں دوں گا، ہم پورا خیبر پختونخوا کلین سویپ کریپ گے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آغاز علی گنڈا پور کی پارٹی میں شمولیت علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی، ہم انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ادھر پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی، سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ چودھری عبدالغفور این اے 122,123اور125 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے125سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔ چودھری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل رانا جمیل منج کی کاوشوں کے باعث پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امرامیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چودھری عبدالغفور میو جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں