لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر وکیل اور سابق گورنر لطیف کھوسہ کے صاحبزادے خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم دےد یا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں خرم لطیف کھوسہ کے خلاف درج ایف آئی آر بھی خارج کرنے کا حکم دیا گیا۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سابق گورنر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے صاحبزادےخرم لطیف کھوسہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟جیپ رکنے کی آواز آئی ابا شور سن کر وہیں آ پہنچے جہاں کریم محو رقص تھا، سرخ آنکھوں سے سب ہوتا دیکھا،ہم سب کھسک لیے لیکن وہ ہتھے چڑھ گیا جس پر وکیل نے بتایا کہ جو ایف آئی آر آپ کے سامنے رکھی تھی، اسی کیس میں گرفتار کیا گیا۔ پہلے ایف آئی آر ہوئی، پھر انہیں گرفتار کیا گیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری کل ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق انکی گرفتاری آج ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے وکلا ءکو ہتھکڑیاں لگا کر کیوں عدالت میں پیش کیا؟جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قانون سب کےلیے ایک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں