اسلام آباد (پی این آئی) نئے سال کے آغاز پر ٹیلی کام کمپنیوں نے سم کارڈز بند کرانے پر فیس لاگو کر دی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ساتھ مذاکرات کے بعد سم بند کرانے پر چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اعلان کیا گیا تھا کہ یہ چارجز یکم جنوری 2024سے لاگو کیے جائیں گے۔ کمپنیوں کی طرف سے سم بند کرانے پر200تک کے چارجز لاگو کیے گئے ہیں۔ چنانچہ اب جو صارف اپنا اضافی سم کارڈ بند کروانا چاہے گا اسے 200روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ پی ٹی اے کی طرف سے یہ اقدام فراڈ کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے سم کارڈز کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں