پنجاب کے کس شہر میں کونسے جج کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات سنیں گے؟

لاہور(پی این آئی)کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے اور ان پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔
جسٹس رسال حسن سید لاہور ڈویژنز اور ضلع اوکاڑہ کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں سے متعلق اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس فاروق حیدر پنجاب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ گجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس سلطان تنویر احمد بہاولپور ڈویژنز اور ضلع لودھراں کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ضلع پاکپتن، ساہیوال اور ضلع لودھراں کے علاوہ ملتان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ ضلع بھکر اور ڈی جی خان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف ضلع اٹک، مری اور راولپنڈی کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس چوہدری عبد العزیز ضلع چکوال، تلہ گنگ، جہلم، میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
اعتراضات پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں