پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کا اجراءشروع کر دیا ہے۔

ای پاسپورٹ کے حامل شہری سمارٹ گیٹس سے گزرتے ہوئے آسانی کے ساتھ امیگریشن پراسیس مکمل کر لیں گے۔ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی طرف سے ای پاسپورٹس کے فیس سٹرکچر کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق5سال کے لیے 36صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 9ہزار روپے اور ارجنٹ فیس 15ہزار روپے ہو گی۔ 10سال کی مدت کے لیے 36صفحات کے پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 13ہزار اور ارجنٹ کی ساڑھے 22ہزار روپے ہو گی۔اسی طرح 5سال کے لے 72صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 15ہزار روپے اور ارجنٹ فیس 27ہزار روپے ہو گی جبکہ 10سال کے لیے 72صفحات کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 24ہزار 750اور ارجنٹ فیس ساڑھے 40ہزار روپے ہو گی۔واضح رہے کہ ای پاسپورٹس میں ’کنٹیکٹ لیس چِپ (این ایف سی)نصب کی گئی ہے، جس کی بعد ان پاسپورٹس کو الیکٹرانک طریقے سے ’ریڈ‘ کیا جا سکے گا اور ان کے حامل مسافر روایتی قطاروں میں کھڑے ہونے کی بجائے ای گیٹس سے وقت ضائع کیے بغیر تمام پراسیس مکمل کرکے نکل جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں