سندھ فتح کرنے کا مشن، ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن میں صوبہ سندھ میں بڑی تعدا دمیں اہم سیاسی شخصیات شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے پارٹی میں سندھ اور کراچی سے شامل ہونے والی سیاسی شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ میں دوبارہ طاقتور جماعت بننے جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میں آج عظیم صوبہ سندھ میں آیا ہوا، مجھے سب سے مل کر خوشی ہوئی۔ نوازشریف پر اعتماد کرتے ہوئے ، ماضی کی تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے جو ملک کی تعمیروترقی خوشحالی سے بھری ہوئی ہے، اس پر آپ نے ن لیگ پر اعتماد کیا اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، میں قائد نوازشریف اورپارٹی کی طرف سے شامل ہونے والوں خوش آمدید کہتا ہوں، آج ہم سب ن لیگ کی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔ یقین دلاتا ہوں کہ ترقی خوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ الیکشن کی آمد آمد ہے ، جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن کوشش کرنا محنت کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے، بشیرمیمن کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ انہوں نے رابطے کئے اور آج بڑی تعداد میں دوستوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

 

 

 

اصغر شاہ ، دیگر ساتھیوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں،خوشی ہے کہ ن لیگ دوبارہ صوبہ سندھ میں طاقتور جماعت بننے جارہی ہے۔ ن لیگ میں اصغرشاہ، اخترجدون، حاجی مظفر، مہران شاہ، کریم بخش گبول ، سردار اسلم، یوسف شاہ، سلیم قادری ، سردار نورالدین سنجرانی، یعقوب ، انجینئر حبیب میمن، غلام رسول انڑ، یاسر تالپور، رزاق ، حمید جدون ، یاسر بابر، ودیگر سیاسی شخصیات نے شمولیت اختیار کی۔ ان سب نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کو جوائن کیا ہے۔یقین دلاتا ہوں کہ سند ھ کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں