تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، نواز شریف کیلئے اچھی خبر آگئی

مانسہرہ (پی این آئی) مانسہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سےمسلم لیگ ن قائد میاں نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔ این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے تھے ۔

 

 

 

 

 

اعتراض میں درخواست کی گئی تھی کہ نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلہ دے چکے ہیں، سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کرچکی ہے لہذا نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔تاہم ریٹرننگ افسر نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔ریٹرننگ آفیسر کے آفس کے باہر میاں نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات اور مستردگی کے فیصلے کیلئے پی ٹی آئی رہنما کارکنان اور وکلا کی بڑی تعداد موجودرہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close