ہاکی میں کرپشن کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(پی این آئی)قومی کھیل ہاکی میں کرپشن کرنے والوں کے لیے گھیرا تنگ کردیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا جس میں ہاکی فیڈریشن کے مبینہ سابق عہدیداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری مکمل ہونے تک ہاکی فیڈریشن سے وابستہ سابق عہدیدار ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔

طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ انکوائری میں مطلوب سابق عہدیداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے اور اس کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہاکی کے 11 کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں