قومی اتفاق رائے کی حکومت، سینئر ن لیگی رہنما کی طرف سے تجویز سامنے آ گئی

لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دو تہائی کی بات نہیں کرتا لیکن (ن) لیگ قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرے گی، ایسی حکومت بننی چاہیے جس میں قومی اتفاق رائے ہو،الیکشن کے موقع پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینا کوئی نئی بات نہیں، الیکشن کا کلچر ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں ،لوگ الیکشن کے بعد بھول جاتے ہیں۔

ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کے بعد سیاسی حریف تلخ بیانات بھول کر اتحادی بن جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دو تہائی کی بات نہیں کرتا لیکن (ن) لیگ قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرے گی، ایسی حکومت بننی چاہیے جس میں قومی اتفاق رائے ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ہیجانی کیفیت بڑھ گئی ہے اس وقت مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، معاشرے میں اس وقت سیاسی و مذہبی افراتفری بڑھ گئی جس سے ملک و معاشرہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں اور ملکی شگاف کو پر کریں۔انہوںنے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close