چوہدری پرویزالٰہی کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، تشویشناک خبر

راولپنڈی ( پی این آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے کیوں کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، تاہم طبیعت خرابی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے صدر کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔ چند روز قبل بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوئی،جس پر صدر تحریک انصاف کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر یا گیا، پی آئی سی ہسپتال میں سابق وزیراعلیٰ کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کیے، جس کے اگلے ہی روز تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ذاتی معالج کو اجازت دے دی گئی، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ذاتی معالج کو کل ملاقات کرنے کی اجازت دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close