پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی۔

ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہو جاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا، بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض اسپتالوں اور کلینکس آ رہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کورونا ہوسکتا ہے، لوگ کورونا کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close