تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی)سابق چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔

نور عالم خان جے یو آئی کی ٹکٹ پر پشاور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ نور عالم خان نے مولانا عطاء الحق درویش و دیگر صوبائی رہنماؤں کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں متحرک رکن تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close