اسلام آباد(آئی این پی)رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فیصلے کا کلی اختیار ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے تو اس کی وجوہات ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے انتخابی نشان بلا واپس لیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رولز بناتے ہیں تو ان پر عمل کرنا چاہیے، پی ٹی آئی واحد جماعت نہیں جس کا انتخابی نشان واپس لیا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انتخابات نشان بھی واپس لے لیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں